سویٹ ٹچ لپ اسٹک کی آئن لائن قیمتیں اور رنگوں کی بہترین کلیکشن

  • Sweet Touch Lipstick Online Prices
  • Sweet Touch Lipstick Online Price in Pakistan235 (Pak Rupee)
  • Sweet Touch Lipstick Online Price in Pakistan410 (Pak Rupee)
  • Sweet Touch Lipstick Online Price in Pakistan500 (Pak Rupee)
  • Sweet Touch Lipstick Online Price in Pakistan700 (Pak Rupee)
  • Sweet Touch Lipstick Online Price in Pakistan770 (Pak Rupee)

سویٹ ٹچ لپ اسٹک کلرز


بات خواتین کی خوبصورتی کی ہواور ہونٹوں کا ذکر نہ ہو۔۔۔ کیا ایسا ممکن ہے؟ نہیں ، بالکل بھی نہیں۔ اگرآپ کسی تقریب یا محفل یا پھر گھر میں کسی خاص مقصد کیلئے بھرپور انداز میں تیار ہورہے ہیںآپ کی ہر چیز پرفیکٹ ہے لیکن صرف لپ اسٹک کا استعمال آپ ٹھیک سے نہیں کر پائیں تو سمجھ جائیے کہ آپ کی تمام محنت پر پانی پھر گیا کیونکہ آپ کے ہونٹ جو کہ آپ کی دلکش مسکراہٹ کا آئینہ ہیں اگراچھے نہ لگ رہے ہوں تو؟ ہونٹوں کی بناوٹ خواہ کیسی ہو اگر لپ اسٹک کا استعمال صحیح نہیں کیا گیا تو آپ کے خوبصورت ہونٹ بھی بدنما نظر آئیں گے۔ اپنی اسکن ٹون کے مطابق ہونٹوں کومختلف رنگ دینا آپ کی ظاہری شکل میں ایک بہت بڑی تبدیلی لا سکتا ہے ایک ایسی تبدیلی جو کہ آپ کو نا صرف دلکشی بخشتی ہے بلکہ آپ کی مسکراہٹ کو نئے رنگوں سے مزین کرسکتی ہے۔
غور طلب بات یہ ہے کہ اکثر خواتین جو خوبصورتی تو چاہتی ہیں لیکن اپنی اسکن ٹون کے بارے میں بہتر طور پر نہیں جانتی ہیں جس کی وجہ سے انہیں اکثر ہی لپ اسٹک کے برانڈ اور رنگ کا انتخاب کرنے میں مشکل درپیش ہوتی ہے۔ ہم آپ کو لپ اسٹک کے حوالے سے کچھ مشہور برانڈزکے نام بتادیتے ہیں تاکہ جب آپ کو اپنے لئے لپ اسٹک کا انتخاب کرنا ہو تو آپ کے ذہن میں ان برانڈز کا نام محفوظ ہو : میبلین، میڈورا ، میک ، کِس، کلازونا اور رواج وغیرہ پاکستان میں دستیاب مشہور برانڈز ہیں،ہم آپ کو گزشتہ پوسٹس میں ان لپ سٹک کے بارے میں پہلے ہی بتا چکے ہیں ۔ ان برانڈز کی لپ اسٹک ہونٹوں کو نا صرف دیر پا تازگی فراہم کرتی ہیں بلکہ قیمت میں بھی مناسب ہیں۔
پاکستان میں دستیاب ایک اور مشہور برانڈ ہے جس کا نام ہے سویٹ ٹچ ۔ اس برانڈ کی لپ اسٹک کے بارے میں آپ نے اکثر سنا ہوگا، جب اس لپ اسٹک کا آغاز ہوا تب اس کی کوالٹی یا شیڈز اتنے اعلیٰ نہیں تھے اکثر صارفین کی یہ شکایت ہوتی تھی کہ لپ اسٹک کچھ ہی گھنٹوں بعد ہونٹوں کو خشک کردیتی ہے لیکن وقت کے ساتھے ساتھ اب ناصرف اس کے معیار میں بلکہ شیڈز میں بھی بہتری آئی ہے ۔ سویٹ ٹچ لپ اسٹک کی پلس رینج کا اضافہ اس کی مقبولیت کا باعث بن رہا ہے ، یہ لپ اسٹک خواتین کو ایک پرسکون احساس فراہم کرتی ہے ، اور جن خواتین کو یہ شکایت تھی کہ سویٹ ٹچ لپ اسٹک ہونٹوں کو ڈرائی کردیتی ہے ان کی شکایت بھی اس پلس رینج کے آنے کے بعد یقینادور ہوچکی ہوگی۔ یہ لپ اسٹک مناسب قیمت میں ہر شیڈ میں آپ کو کسی بھی کاسمیٹکس شاپ سے باآسانی مل جائے گی۔ لپ اسٹک کا استعمال اور رنگ کا انتخاب کیسے کرنا ہے یہ ہم آپ کے لئے اگلی پوسٹ میں لے کر حاظر ہوں گے ۔ (انشاء اللہ)

سویٹ ٹچ لپ اسٹک کے مختلف شیڈز

Related Products

Leave A Comment

Chat

Shopping cart0
There are no products in the cart!
Continue shopping
0